روسی صدرکا چین، مشرقی ممالک کو گیس کی برآمدات میں اضافہ کرنے کا اعلان

'مغرب کی پابندیوں کے مقابلے کیلئے نئے شراکت داروں سے تجارت کریں گے'
شائع 16 دسمبر 2022 08:51am

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئی معاشی پالیسی سے دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے چین اور مشرقی ممالک کو گیس کی برآمدات میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عوام سے خطاب میں کہا مغربی ممالک کی پابندیوں کے مقابلے کے لیے نئے شراکت داروں سے تجارت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا کے شراکت داروں سے اقتصادی تعلقات استوار کریں گے اور ہم کبھی بھی خود کو الگ تھلگ کرنے کا راستہ اختیار نہیں کریں گے۔

روسی صدر نے کہا کہ یورپ کو گیس کی قیمتوں کے تعین کے لیے ترکی میں الیکٹرانک گیس حب قائم کریں گے اورمشکلات کے باوجود ہم غربت کو کم کرنے میں مثبت نتائج حاصل کریں گے۔

عوام سے خطاب کے دوران ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پنشن اور کم از کم اجرت میں مہنگائی سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا۔

Read Comments