Aaj Logo

شائع 16 دسمبر 2022 03:48pm

فٹبال ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن کیلئے مراکش اور کروشیا کل آمنے سامنے

قطرمیں جاری فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں تیسری پوزیشن کے حصول کے لئے مراکش اورکروشیا کی ٹیمیں ہفتے کو رات 8 بجے مدمقابل آئیں گی۔

سیمی فائنل میں مراکش کو فرانس جبکہ کروشیا کو ارجنٹینا نے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں نے کوارٹر فائنل تک شاندار کارکردگی دکھائی۔

ورلڈکپ میں مراکش نے گروپ مرحلے میں بیلجیئم، پری کوارٹر فائنل میں اسپین اور کوارٹر فائنل میں پرتگال کو اپ سیٹ شکست دی۔

کروشیا نے کوارٹرفائنل میں 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کواپ سیٹ کیا جبکہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے گروپ ایف میں شامل تھیں جہاں ان کا مقابلہ بغیرکسی گول کے برابررہا۔

Read Comments