روس سے پٹرول اور ڈیزل کے معاہدے ہو رہے ہیں، مصدق ملک

ہر مہینے 20 ہزار ٹن ایل پی جی لے کر آرہے ہیں۔
شائع 16 دسمبر 2022 07:42pm

وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے پٹرول اور ڈیزل اور آذربائیجان سے گیس کے معاہدے ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہ روس سے سستا تیل لینے کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، وہاں سے خام تیل ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر مہینے 20 ہزار ٹن ایل پی جی لے کر آرہے ہیں، گزشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ گیس فراہم کر رہے ہیں، قطر سے بھی گیس کے مزید کارگو منگوا رہے ہیں۔

مصدق ملک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے دئیے گئے بیان پر کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ وزارت خارجہ کو اعتماد میں لیں، ہم تیل کی خریداری سے متعلق ابہام دورکریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم کو تیل کی خریداری میں اضافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Read Comments