توشاخانہ سے فرصت ملے تو ملک کی تباہی پر نظر دوڑالیں، عمر سرفراز چیمہ

عمران خان نے توشاخانہ سے تحائف قانون کے مطابق لیے۔
شائع 17 دسمبر 2022 10:01am

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ توشاخانہ سے فرصت ملے تو ملک کی تباہی پر نظر دوڑالیں، حکومت معاشی تباہی سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان نے توشاخانہ سے تحائف قانون کے مطابق لیے، حکومت میں ہمت ہے تو قوم کو توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات دے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ڈرامے بازیاں عمران خان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکیں گی، آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں کپتان کا بلا چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ ناکام و نامراد رہے گا۔

Read Comments