Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2022 01:22pm

پاکستان کو چوتھے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی

بھارت نے پاکستانی پلیئر کو ویزا نہیں دیا، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پاکستان ٹیم کو چوتھے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی دے دی۔

اگلا بلائنڈ ورلڈکپ 18 نومبر 2024 سے پاکستان میں کھیلا جائے گا، کونسل نے اجلاس میں بھارت کے اقدام کیخلاف قرارداد منظور کرلی۔

اس سے قبل، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ بھارت نے سیاسی بنیادوں پرپاکستان بلاٸنڈ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کیا تھا۔

Read Comments