شمالی کوریا کیجانب سے میزائل فائر، جنوبی کوریا، جاپانی فوجی حکام کی تصدیق

شمالی کوریا نے رات گئے 2 بیلسٹک میزائل فائرکیے
شائع 18 دسمبر 2022 10:14am

جنوبی کوریا اور جاپان کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اتوار کی رات مشرقی ساحل کی طرف دو بیلسٹک میزائل فائرکیے ہیں۔

جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دونوں روبوٹ میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر سمندرمیں گرے ہیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کے بعد جنوبی کوریا اور جاپان میں تشویش بڑھ رہی ہے۔

کچھ دن قبل شمالی کوریا نے ایک ہائی تھرسٹ راکٹ انجن کا تجربہ کیا تھا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیلسٹک روبوٹس کو زیادہ موثر لانچ کرنے کے قابل بنائے گا۔

شمالی کوریا نیا اسٹریٹجک ہتھیار تیار کرنے اور اپنے جوہری اور میزائل پروگراموں کو تیز کرنے پرعمل کر رہا ہے۔

Read Comments