خیبرپختونخوا کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

موسم کا حل بتانے والوں نے اہم پیشگوئی کردی
شائع 19 دسمبر 2022 10:08am

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ چارسدہ، ڈی آئی خان، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں ہلکی دھند متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر میں درجہ حرارت منفی 2، مالم جبہ اور کالام میں منفی ایک اور چترال میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments