دھند کے باعث ریلوے نظام درہم برہم، ٹرینیں تاخیر کا شکار

متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچیں گی۔
شائع 20 دسمبر 2022 10:56am

دھند کے باعث پاکستان ریلوے کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے 40 منٹ، ملت ایکسپریس 4 گھنٹے 40 منٹ اور پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس دو گھنٹے، کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ، قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ، تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے اور خیبر میل ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچیں گی۔

Read Comments