’گورنر پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ مانگنے کو غیرقانونی سمجھتے ہیں‘

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہم ختم نہیں کیا تھا بلکہ ملتوی کیا۔
شائع 20 دسمبر 2022 02:31pm

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ وہ گورنر پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ مانگنے کو غیرقانونی سمجھتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں گورنر اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ گورنر نے پہلے بھی اجلاس ایوان اقبال میں بلایا تھا، شوق ہے تو اب بھی بلالیں، وزیراعلیٰ وہاں نہیں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہم نے ختم نہیں کیا تھا بلکہ ملتوی کیا، ہوسکتا ہے آج کا اجلاس ہم ملتوی کردیں، شوق ہے تو گورنر اجلاس بلالیں وزیراعلیٰ وہاں نہیں جائیں گے۔

Read Comments