آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، عدم اعتماد پر حتمی مشاورت

بہت جلد ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا، دونوں رہنماؤں میں اتفاق
شائع 20 دسمبر 2022 03:49pm

سابق صدر آصف زرداری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے دوبارہ اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی کئی۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا، میٹنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا گیا۔

ناصر شاہ اور ملک احمد خان نے رہنماؤں کو اہم امور پر بریف کیا، ملاقات میں سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

Read Comments