دنیا کے تمام بڑے شہروں میں اسٹریٹ کرائم زیادہ ہوتے ہیں، شرجیل میمن

اب 10منٹ کی کال پر کراچی بند ہوتا ہے اور نہ شہر میں بوری بند لاشیں ملتی ہیں، صوبائی وزیر
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2022 11:35pm

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بلیو اور پنک ٹیکسی سروس شروع کر رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین کے لئے الگ سے ٹرانسپورٹ سروس چلائی جائے گی، خواتین کی ٹرانسپورٹ میں ڈرائیور بھی خواتین ہوں گی۔

شہر قائد میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم سے متعلق شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا کے تمام بڑے شہروں میں اسٹریٹ کرائم زیادہ ہوتے ہیں تاہم اب 10منٹ کی کال پر کراچی بند ہوتا ہے اور نہ شہر میں بوری بند لاشیں ملتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس غیر قانونی طور پر آباد لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، البتہ عبد الرشید گڑبڑ کر رہے ہیں کیونکہ گڑ بڑ کرنا جماعت اسلامی کا پرانا وطیرہ ہے۔

لیکس پر یقین نہیں رکھتی، عمران خان کے وزیر اعلیٰ نے ہی کہا ہے کہ وہ احسان فراموش ہیں جس پر پی ٹی آئی نے پرویز الٰہی کے بیان کی مذمت نہیں کی۔

Read Comments