Aaj Logo

شائع 21 دسمبر 2022 01:59pm

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی

پاکستان تحریک انصاف نےاسلام آباد کی یونین کونسلزمیں اضافے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی نے حکومت کے اس فیصلے کو عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی ہے۔

علی نوازکی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسلام آبادکی یوسیزکی تعداد101سے125 کرنا عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں اس اقدام پرعدالت سے شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا چکا ہے اور چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات مقررہ تاریخ کو ہی ہوں گے۔

ذرائع الکیشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات پرانی حلقہ بندیوں کے تحت 101 یونیز میں انتخابات کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمشین یونین کونسلز (یوسیز) کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کے حکومتی نوٹیفکیشن پر جائزہ لے کر اپنا فیصلہ کرے گا۔

Read Comments