شیریں مزاری کے خاوند چل بسے، ایمان مزاری کا والد کے نام جذباتی پیغام

ڈاکٹر تابش حاضر کینسر کے مرض میں مبتلا تھے
شائع 21 دسمبر 2022 02:35pm

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے خاوند ڈاکٹر تابش حاضرانتقال کر گئے۔ والد کے انتقال پرصاحبزادی ایمان حاضرمزاری نے جذباتی ٹویٹ میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ایمان مزاری نے ٹویٹ میں بتایاکہ ان کے والد ڈاکٹر تابش حاضر بہادری کے ساتھ کینسرکے مرض سے جنگ لڑنے کے بعد انہیں اکیلا چھوڑ گئے ہیں۔

ایمان نے اس بڑے صدمے پراپنے جذبات واحساسات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ والد کے بغیر زندگی جینے کا خیال ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے لیکن انہوں نے مضبوط ہونا سکھایا۔

انہوں نے لکھا، ’ خدا کا شکر ہے کہ وہ سکون میں ہیں، انہوں نے محبت، سکون اور ہنسی بانٹی۔ ابا آپ کا دل میرے دل میں دھڑکتا ہے’۔

ایمان نے مزید بتایا کہ والد نماز جنازہ آج شام 4 بجے ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر تابش حاضر پیشے کے اعتبار سے ماہر امراضِ اطفال تھے۔

Read Comments