Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2022 04:11pm

’چار بجے کے بعد پرویز الہیٰ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے‘

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چار بجے کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے، نئے نوٹیفکیشن کے بعد پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب وزیراعظم کو کہہ سکتے ہیں کہ گورنر راج لگایا جائے، بیوروکریسی سے کہوں گا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق چلیں۔

وزہر داخلہ نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کے جانے کے بعد ہمارے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو حقیقت ہے ان کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے ان کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں، اگر غیر قانونی اقدام کیا تو پنجاب میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے اور اگر گونر راج لگا تو اس کا دورانیہ چھ ماہ کیلئے ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ووٹ نہ لیا تو گورنر 4 بجے کے بعد نیا نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔

Read Comments