معروف گلوکارہ بلقیس خانم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

نمازجنازہ کل نماز جنازہ بعد از مغربین امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی جائے گی
شائع 21 دسمبر 2022 07:16pm

معروف گلوکاریہ بلقیس خانم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بلقیس خانم کی نمازجنازہ کل نماز جنازہ بعد از مغربین امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بلقیس خانم کو وادی حسین میں سُپرد خاک کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مرحومہ کافی عرصے علیل تھیں، بلقیس خانم نے سوگواران میں دو صاحبزادوں کو چھوڑا ہے۔

Read Comments