کوہاٹ: مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بس راولپنڈی سے کوہاٹ آرہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی
شائع 21 دسمبر 2022 09:58pm

نینشل ہائی وے این 80 کے قریب جعفر کے مقام پر مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم ہونے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مسافر کوچ راولپنڈی سے کوہاٹ آرہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments