Aaj News

کوہاٹ: مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بس راولپنڈی سے کوہاٹ آرہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی
شائع 21 دسمبر 2022 09:58pm
<p>ایدھی ایمپولینس۔ فوٹو — فائل</p>

ایدھی ایمپولینس۔ فوٹو — فائل

نینشل ہائی وے این 80 کے قریب جعفر کے مقام پر مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم ہونے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مسافر کوچ راولپنڈی سے کوہاٹ آرہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

KOHAT

Road Accident

death casualties

Comments are closed on this story.

مقبول ترین