Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2022 12:14pm

مہنگائی کی شرح 20 فیصد سے زائد رہنے کا امکان، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث رواں مالی سال معاشی ترقی کا مقررہ ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا ساتھ ہی مہنگائی کی شرح 20 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2021 اور2022 کی سالانہ معاشی جائزہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریاں اور انفراسٹرکچر کی تباہی معاشی ترقی کو شدید متاثر کرسکتی ہے۔

معاشی ترقی کا ہدف جو تین سے چار فیصد تھا وہ حاصل نہیں ہوسکے گا جبکہ سبسڈیز کے خاتمے اورایندھن کے ٹیکس میں اضافہ سے مہنگائی کا رجحان آئندہ بھی برقرار رہے گا۔

رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کے ساتھ نان ٹیکس آمدن میں اضافہ متوقع ہے اور درآمدات میں کمی سے جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے 4.6 فیصد سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے بعد کثیر الجہتی اداروں سے بھی فنانسنگ کی توقع ہے اور پروگروم کی بحالی میں تاخیر اورسیاسی بے یقینی نے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سبب بنے ہیں۔

Read Comments