Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2022 03:51pm

تاجروں نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کے کی تجویز مسترد کردی

وفاقی حکومت کی جانب سے بچت اقدامات کے تحت تمام مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے- لیکن کراچی کے تاجروں نے تجویز مسترد کردی۔

اس حوالے سے سندھ تاجر اتحاد اور صدر حیدری مارکیٹ محمد سعید نے کہا کہ ہم اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرسکتے، ہم اپنے کاروبار کو جلدی بند کر کے کچھ نہیں کرسکتے- دکانیں رات 8 بجے بند کرنے سے معیشت کو بچا نہیں سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت کو بیٹھ کر مشاورت کرنی چاہیے، اگر حکومت نے زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی تو تاجروں کی جانب سے سخت مزاحمت سامنے آئے گی۔

جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے- حکومت کے اس اقدام سے بجلی کی بچت اور ملک کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔

Read Comments