ارشد شریف قتل کیس: جے آئی ٹی کا کینیا میں مقتول کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ

جے آئی ٹی نے شہادتیں قلمبند کرنے کے لئے مزید گواہ طلب کرلیے
شائع 22 دسمبر 2022 09:11pm

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں مقتول صحافی کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد میں ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی اسپیشل جے آئی ٹی کا نواں اجلاس ہوا جس میں کینیا میں مقتول کے پوسٹ مارٹم رپورٹس کا جائزہ لیا اور اب جے آئی ٹی رپورٹ پر طبی ماہرین سے رائے لے گی۔

اجلاس میں ارشد شریف فیملی کے دو اہم گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں جب کہ جے آئی ٹی نے شہادتیں قلمبند کرنے کے لئے مزید گواہ طلب کرلیے۔

ارشد شریف قتل کیس کی جےآئی ٹی اجلاس روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، تحقیقاتی ٹیم کا اگلا اجلاس کل ہوگا۔

Read Comments