Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2022 09:52am

بھارت میں کورونا پھربڑھنے لگا، ڈاکٹرز کا احتیاط کرنے پر زور

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر بھارتی ڈاکٹروں کی یونین انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے شہریوں سے فوری طور پر وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاط کرنے کی درخواست کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی ایڈوائزری میں عوام کو کہا گیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوامی مقامات پر ماسک پہننے، سماجی فاصلہ قائم رکھیں، ساتھ ہی سینیٹائزر اور صابن سے ہاتھ دھونے پر ذور دیا گیا ہے۔

وزیرصحت منوش مندویا نے بھی پارلیمان میں کہا کہ حکومت ملک کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اپنی نگاہ رکھے ہوئی ہے جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے آنے والے مسافروں کی نمونے حاصل کرنے کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی ڈاکٹرزنے کورونا کیسز میں اچانک اضافے پرعوام سے الرٹ رہنے کی بھی اپیل کی ہے کہ تاکہ ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔

Read Comments