عدالت نےعامرلیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

گزشتہ روزعدالت نے دلائل سننے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا
شائع 23 دسمبر 2022 10:57am

کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹرعامرلیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی جس دوران عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ملزمہ دانیہ کہ درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ہے جس پر گزشتہ روز دلائل سننے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دانیہ شاہ پرعامر لیاقت کی نازیہ ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے جبکہ ملزمہ پرعامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کی تھی۔

ایف آئی اے نے ملزمہ کا پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔

Read Comments