اسلام آباد خود کش حملہ: گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے، پولیس

پولیس ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، ترجمان
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2022 10:31pm

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں پوسٹ مارٹم اور دیگر تحقیقات سے گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔

ترجمان کے مطابق خودکش حملہ انٹیلی جنس اداروں اور اسپیشل برانچ کی بروقت اطلاعات کی وجہ سے ناکام ہوا، پوسٹمارٹم اور دیگر تحقیقات سے گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیور یا حملہ آور نے خود کو چادر سے لپیٹا ہوا تھا جس سے خاتون کی موجودگی کا گمان ہوا، وفاقی دارالحکومت میں اگلے 48 گھنٹے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

Read Comments