Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2022 10:03pm

فیروز خان کی سابقہ اہلیہ نے ماڈلنگ شروع کردی

اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان نے طلاق کے بعد ماڈلنگ شروع کردی ۔

علیزا سلطان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے ایک پاکستانی کلوتھنگ برانڈ کی تشہیر کرتے ہوئے اُنہیں ٹیگ بھی کیا ہے۔

سیدہ علیزا سلطان کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’سورج نے ہمیں سنہری رنگ سے رنگ دیا ہے‘۔

علیزا سلطان نے اس سے قبل کبھی اپنی ایسی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کی ہیں۔

اداکار فیروز خان کی علیزے سلطان سے علیحدگی ہوچکی ہے، اداکار فیروز خان نے اپنے بیٹے سلطان اور بیٹی فاطمہ کی حوالگی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

Read Comments