Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2022 10:18pm

”میں تمہاری نوکرانی نہیں“ ایئر ہوسٹس مسافر پر چیخ پڑی، ویڈیو وائرل

ہوائی جہاز میں مسافر نے ایک ایئر ہوسٹس کی اس قدر توہین کر دی کہ یہ ایئرہوسٹس مسافر پر چیخنے پر مجبور ہوگئی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ استنبول سے نئی دہلی جانے والی پرواز کا ہے جس میں ایئر ہوسٹس مسافر کو کہ رہی ”میں تمہاری نوکرانی نہیں ہوں“۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو ایئر لائن انڈیگو کے سی ای او نے ویڈیوکلپ میں نظر آنے والی ایئر ہوسٹس کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

ویڈیو سے متغلق ٹوئٹر پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او نے کہا “جیسا کہ میں نے پہلے کہا، فلائٹ کا عملہ بھی انسان ہے “۔

یہ واقعہ 16 دسمبر کا ہے جب ایک مسافر نے فوڈ سروس کے بارے میں شکایت کی اور اس نے فلائٹ اٹینڈنٹ خاتون میں سے ایک پر بہت غصہ کیا۔

خاتون خاموشی سےکھانا پیش کرنے کیلئے صبر کرنے اور اصول بتانے کی کوشش کر رہی تھی۔ تاہم مسافر اپنی بات پر بضد رہا تو ائیر ہوسٹس کو بھی غصہ آگیا اور اس نے جذباتی ہوکر مسافر کو کھری کھری سنا دی۔

اس منظر کو ایک مسافر نے فلمایا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کلپ کو لاکھوں افراد نے دیکھ لیا ہے۔

Read Comments