عدالت میں پیشی سے پہلے ہی شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس سے متاثرہوگئے

وکیل نے صحت سے متعلق احتساب عدالت کو آگاہ کردیا
شائع 24 دسمبر 2022 12:37pm

کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی سے پہلے ہی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس شکار ہوگئے ہیں۔

سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ نوید احمد نے احتساب عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو کورونا وائرس ہوگیا، تو انہوں نے خود قرنطینہ کرلیا ہے۔

عدالت میں پیش کی جانے والی درخواست کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد سے کراچی نہیں آسکے ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔

Read Comments