بھارتی فوجیوں کا ٹرک کھائی میں جاگرا، 16 فوجی ہلاک

ٹرک کو حادثہ چین کی سرحد کے قریب پیش آیا
شائع 24 دسمبر 2022 03:26pm

بھارت کے شمال مشرق حصے میں فوج کا ٹرک پہاڑی راستے میں پھسل کر کھائی میں گرگیا جس کے نتیجے میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے۔

حادثہ بھارتی ریاست سِکم میں ایسے وقت پیش آیا جب فوجیوں کو لے جانے والا ٹرک چین کی سرحد کے قریب ایک پہاڑی علاقے سے گذررہا تھا۔

بھارتی فوج کے مطابق ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے چار زخمی فوجیوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے نکال لیا گیا۔

حادثے میں تین افسران سمیت 13 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

Read Comments