Aaj Logo

شائع 25 دسمبر 2022 04:26pm

قائدِ اعظم کی جائے پیدائش وزیر مینشن، جہاں آج بھی تاریخ زندہ ہے

بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر منشن میں ان کے زیر استعمال اشیاء آج بھی موجود ہیں۔

کراچی میں قائم وزیر میشن کی عمارت جہاں بانی پاکستان نے آنکھ کھولی، اب میوزیم میں تبدیل ہوچکی ہے۔

یہاں قائد اعظم کے زیر استعمال کتابیں، صوفے، بستر، کپڑوں سمیت کئی اشیا موجود ہیں جو معلومات کاخزانہ ہیں۔

یہاں آنے والے بچے بڑے سب ہی تاریخ کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے خوشی کا اظہار کر تے ہیں۔

یہاں آنے والوں کا کہنا ہے کہ وزیر مینشن میں ایک تاریخ موجود ہے۔

وزیر مینشن میں قائم یہ میوزیم شہریوں کے لئے بدھ کے علاوہ صبح سے شام تک کھلا رہتا ہے۔

Read Comments