Aaj Logo

شائع 25 دسمبر 2022 06:25pm

امریکا کو جھٹکا، القاعدہ نے مردہ تصور کئے جاچکے ایمن الظواہری کی نئی ویڈیو جاری کردی

کالعدم دہشتگرد تنظیم القاعدہ نے ایمن الظواہری کی 35 منٹ پر مشتمل ایک نئی ویڈیو ریکارڈنگ جاری کی ہے۔

ایمن الظواہری اسامہ بن لادن کی ہلاک القاعدہ کے سربراہ مقرر ہوئے تھے اور خیال کیا جاتا تھا کہ اگست 2022 میں انہیں ایک امریکی حملے میں مار دیا گیا تھا جو القاعدہ کیلئے اسامہ کی ہلاکت سے بھی بڑا دھچکا تھا۔

روئٹرز کے مطابق مذکورہ ریکارڈنگ کی تاریخ واضح نہیں اور ٹرانسکرپٹ میں واضح طور پر کوئی اشارہ نہیں دیا گیا کہ اسے کب بنایا گیا ہوگا۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے روئٹرز بتایا کہ الظواہری برسوں سے روپوش تھا، اسے تلاش کرنے اور مارنے کا آپریشن انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے ”محتاط، صبر اور مسلسل“ کام کا نتیجہ تھا۔

القاعدہ نے اپنے نئے جانشین کا کبھی نام جاری نہیں کیا۔ لیکن امریکی حکام کا ماننا ہے کہ وہ سیف العدیل ہوسکتا ہے جو ایک پراسرار کردار ہے اور مصری اسپیشل فورسز کا سابق افسر رہ چکا ہے۔ سیف العدیل القاعدہ کا ایک اعلیٰ درجے کا رکن ہے۔

ماہرین کی جانب سے اسے القاعدہ کی سربراہی سب سے بڑے دعویدار کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

امریکہ نے سیف العدیل کی گرفتاری کا باعث بننے والی کسی بھی معلومات پر 10 ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کر رکھی ہے۔

Read Comments