Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2022 11:47am

دھیمے لہجے کی شاعرہ پروین شاکر کی 20 ویں برسی

اردو ادب میں اپنی شاعری کے مُنفرد اور پُراثر انداز سے اپنی شناخت بنانے والی شاعرہ پروین شاکر کو آج ہم سے بچھڑے 28 برس ہوگئے۔

خوشبوؤں کی شاعرہ سے مشہور ہونے والی پروین شاکر24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں تھیں اور آج بھی اِن کی شاعرى نے مداحوں کے دِلوں میں گھر کررکھا ہے۔

پروین شاکر نے تعلیمی میدان میں اپنی ذہانت کے جوہردکھاتے 2 مضامین میں ایم اے اور پھر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔

ان کے شعری مجموعے خوشبو، صد برگ، انکار اور خود کلامی صنف نازک کے احساسات کے ترجمان بنے اور ان کی ادبی خدمات کے صلے میں 1976 میں آدم جی ایوارڈ جبکہ 1990 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

دھیمے لہجے کی شاعرہ 26 دسمبر 1994کو کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں اور ایچ ایٹ کے شہرِ خموشاں میں ان کے مداح آج بھی اظہارعقیدت کرنے چلے آتے ہیں۔

Read Comments