Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2022 11:54pm

ارمینا خان کی بیٹی کے منفرد نام کا مطلب جانیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان بیٹی کی ماں بن گئیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پرستاروں کو اپنی پہلی اولاد کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے بچی کا منفرد نام بھی شیئر کردیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھارکھا ہے۔

اداکارہ بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’آہمیلی آئلا رضا خان‘رکھا ہے۔

اداکارہ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل خوشی سے بھرے ہوئے ہیں۔

تاہم اداکارہ کی بیٹی کے اس منفرد نام پر سوشل میڈیا صارفین تجسس کا شکار دکھائی دیے جب کہ ان کے خاوند نے بیٹی کے نام کے نام کے مکمل معنی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتائے۔

اداکارہ کے شوہر فیصل خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر بیٹی کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس انہوں نے بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔

فیصل خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ“ایک مرد کے طور پر، میری سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی ہے، مجھے بیٹی سے نوازا گیا ہے میں آپ سے’آہمیلی اسلا رضا خان’کا تعارف کرواتا ہوں“۔

انہوں نےبتایا کہ ان کی بیٹی کے نام ”آہ میلی “ کا مطلب ’محنتی اور جفاکش‘بتایا جبکہ“آئلہ “کاہسپانوی زبان میں مطلب ’خدا کے لیے وقف کردہ‘اورعبرانی زبان میں اس کامطلب’ روشنی کا دائرہ’ہے ۔

Read Comments