شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل انسانیت کا قتل تھا، شیری رحمان

قاتلوں نے عوام سے ان کی امید چھین لی، وفاقی وزیر
شائع 27 دسمبر 2022 09:36am

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل انسانیت کا قتل تھا، آج کے دن اس ملک سے اس کا مستقبل چھینا گیا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ قاتلوں نے عوام سے ان کی امید چھین لی، شہید بی بی تمام صوبوں کی زنجیر تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قاتلوں نے ان کو قتل کرکے ملک کو توڑنے کی کوشش کی، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر سازش کو ناکام بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ سال بعد بھی اپنی قائد کے قتل کیس میں انصاف کے منتظر ہیں۔

Read Comments