سویڈن میں آج سے برفباری کا امکان، وارننگ جاری

برفباری سے بجلی کی سپلائی میں خلل پڑسکتا ہے، محکمہ موسمیات
شائع 28 دسمبر 2022 08:56am

سویڈن میں آج سے برفباری کا امکان ہے جس کے باعث مغربی حصے میں وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری سے بجلی اور ٹیلی کمیونی کیشن کی سپلائی میں خلل پڑسکتا ہے۔

جنوبی سویڈن میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے متعدد ٹریفک حادثات پیش آئے جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

برفباری نہ صرف یورپ بلکہ دنیا کہ مختلف ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا جس کے باعث نظام ذندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

Read Comments