Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2022 09:33pm

پولیس اہلکار قابل اعتراض حالت میں پائے جانے پر تھانے کا گھیراؤ

کرک کے علاقے خرم محمد زئی میں مقامی افراد نے ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کو خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا۔

کرک کے تھانہ محمد زئی میں میں مقامی افراد نے دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں تھانے کے ایس ایچ او اور دیگر عملہ محصور ہوگیا۔

حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او خانزیب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مبینہ طور پر ملوث ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

Read Comments