وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سیلاب متاثرین کیلئے امداد فراہمی پر ترک عوام اور حکومت کے مشکور ہیں، شہباز شریف
شائع 28 دسمبر 2022 10:35pm

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجیب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلیفونگ گفتگو میں دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور ترک صدر نے اہم امور پر قریبی رابطے میں رہنے پراتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے امداد فراہمی پر ترک عوام اور حکومت کے مشکور ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں عالمی برادری کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر کو 9 جنوری کو جنیوا کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دیدی۔

Read Comments