Aaj Logo

شائع 29 دسمبر 2022 09:12am

ایم کیوایم پاکستان کے گروپوں کو ملانے کیلئے گورنر ہاؤس میں اہم بیٹھک

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) پاکستان کے گروپوں کو ملانے کے معاملے پر گورنر ہاؤس میں اجلاس ہوا ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں متحدہ کے دھڑوں کو ایک کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم کے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سے معاہدوں پر عملدرآمدنہ ہونے اور کارکنوں کی عدم بازیابی پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔

ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے گورنرکی شہری سندھ کے لئے کاوشوں کو سراہاگیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مضبوط مقامی حکومت اور عام آدمی کو بااختیار کرنے کی جدوجہدجاری رکھی جائے گی، ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے سب کے لئے کھلےہیں، مہاجروں کی محرومیوں کے ازالے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے گروپوں کو ایک کرنے کے حوالے سے حتمی اعلان 31 دسمبرتک متوقع ہے۔

Read Comments