Aaj Logo

شائع 29 دسمبر 2022 10:02am

امریکا میں برفانی طوفان کا زور کم ہونے لگا

امریکا میں تباہی مچانے کے بعد برفانی طوفان کا زور کم ہونے لگا جس کے باعث زندگی معمول پر آنے لگی۔

برفانی طوفان سے امریکا بھر میں 70 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

کئی ریاستوں میں کئی کئی فٹ پڑنے والی برف ہٹانے کا کام شروع کرنے کے ساتھ ہی بجلی بحال کردی گئی ہے مگر اب بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

بفلو میں جمعے سے بند ایئرپورٹ کھول دیا ساتھ ہی محدود پیمانے پر ٹرین سروس کو بھی بحال کردیا گیا جبکہ نیویارک میں آج بھی پروازیں منسوخ ہیں۔

اس کے علاوہ مشی گن سمیت کئی امریکی ریاستوں میں نظام زندگی تاحال منجمد ہے، بیچ کرسٹل بن گئے ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مغربی علاقوں میں مزید برفباری متوقع ہے۔

Read Comments