کراچی میں جنوری کے دو ہفتوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

کا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینیٹی گریڈ رہے گا
شائع 29 دسمبر 2022 01:33pm

شہر قائد میں آج صبح سے مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں کمی ہے لیکن جنوری کے دو ہفتوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی موسم تبدیلی آئی گی جس سے موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینیٹی گریڈ رہے گا، ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد سے ذائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں آئندہ سال جنوری کے دو ہفتوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور آج بالائی سندھ کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

اس کےعلاوہ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج دن بھر سمندری ہوائیں چلیں گی جبکہ صوبے میں سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Read Comments