نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہرجعفر کا امریکی پاسپورٹ ریکارڈ پرلانے کی درخواست مسترد

'ملزم کسی بھی ملک کا شہری ہو اِس پرپاکستان کے قانون کا اطلاق ہوگا'
شائع 29 دسمبر 2022 02:43pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ملزمان کی متفرق درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

نورمقدم کیس کی متفرق درخواست پرسماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے ملزم ظاہرجعفرکا امریکی پاسپورٹ ریکارڈ پرلائے جانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اگرامریکی شہری ہے توکیا اسے لاقانونیت کی اجازت دے دی جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ ملزم کسی بھی ملک کا شہری ہواس پرپاکستان کے قانون کا اطلاق ہوگا،عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

محفوظ شدہ فیصلہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سنایا جائے گا۔

Read Comments