پاکستان کے زرمبادلہ 5.8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، مسرت چیمہ

ملک کو دیوالیہ کرنے والے مجرموں کا احتساب ہونا چاہیے۔
شائع 30 دسمبر 2022 10:02am

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ اب 5.8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ 8 ماہ میں 10 ارب ڈالرز سے زائد پی ڈی ایم جماعتیں ڈکار چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کے نہج پر لانے والے مجرموں کا احتساب ہونا چاہیے، ٹیکنوکریٹ حکومت کو عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

Read Comments