وفاقی دارالحکومت کے سکیورٹی انتظامات بہت بہتر ہیں، غیرملکی سفارتکاروں کو بریفنگ

غیرملکی شہری آزادانہ طور پر نقل و حرکت کرسکتے ہیں۔
شائع 30 دسمبر 2022 03:06pm

پاکستانی حکام نے غیرملکی سفرا اور ڈپلومیٹس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سکیورٹی انتظامات بہت بہتر ہیں۔

سیکرٹریز خارجہ و داخلہ اور سیکورٹی حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیرملکی شہری آزادانہ طور پر نقل و حرکت کرسکتے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان نے سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا، مختلف سفراکےسوالات پرحکام کی جانب سے جوابات دیئے گئے۔ سیکٹر آئی ٹین دھماکے میں تحقیقات کی پیشرفت سے بھی آگاہی دی گئی۔

سفارتکاروں کی جانب سے بریفنگ کو تسلی بخش قرار دے دیا گیا ہے۔

بریفنگ میں 100سے زائد غیرملکی سفرا اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔

Read Comments