Aaj Logo

شائع 30 دسمبر 2022 05:08pm

عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو یہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی ہوگی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شیڈول کے مطابق کل یعنی ہفتہ 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے فیصلے کا تحریک انصاف نے خیرمقدم کیا ہے۔

پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نے ”آج نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آبادہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،الیکشن کمیشن کوقانون کےمطابق حکم پرعمل کرناچاہئے،حکم پرعمل نہ ہواتویہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ الیکشن کمیشن اب مزید لیت ولعل سے کام نہیں لے گا، جتنی رکاوٹ وہ ڈال سکتے تھے انہوں نے ڈالی،انہوں نےنئی یوسی کابہانہ بنایا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ انشااللہ کل اسلام آبادکی عوام بلے پرووٹ لگائےگی۔

انہوں نے کہاکہ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے رکاوٹ ڈالی گئی تو عوام احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل ہی عام انتخابات کی پہلی اینٹ رکھ دی جائےگی، پی ٹی آئی کل واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی جب کہ آنےوالے سال میں عام انتخابات ہوں گے۔

Read Comments