اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں بلدیاتی بل پر صدر کے دستخط نہ ہونے کا جواز

11 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ ہفتہ کی صبح جاری ہوا
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2022 03:35pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت کی جانب سے11 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے جاری کیا، جس کے مطابق الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو الیکشن کرانے کا حکم ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر مملکت کی طرف سے بل پر دستخط نہ کرنے کو بنیاد بنایا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بل صدر کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزید کہا کہ فیڈریشن اور نہ ہی الیکشن کمیشن اپنے ریکارڈ سے ظاہر کرسکے کہ صدر کی طرف سے بل کی منظوری دے دی گئی ہے اورالیکشن کمیشن نے مجوزہ قانون پر انحصار کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن موجود قانون پرعملدرآمد کرنے کی پابند ہے۔

Read Comments