اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: مختلف یونین کونسلز میں کہیں بھی عملہ یا سامان نہیں پہنچ سکا

ووٹرز قطاروں میں لگ کر انتظار کرنے لگے۔
شائع 31 دسمبر 2022 09:24am

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شہرکے مختلف یونین کونسلزمیں کہیں بھی عملہ یا سامان نہیں پہنچ سکا، سیدپور گاؤن یونین کونسل 1میں ووٹرز بھی پولنگ کیلئے پہنچ گئے۔

جبکہ پولنگ اسٹیشن کے گیٹ بند ہیں، ووٹرز قطاروں میں لگ کر انتظار کرنے لگے، تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹس پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولنگ کروانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ مٰں بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی، درخواست میں رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم اورعلی نواز اعوان کوفریق بنایا گیا ہے۔

Read Comments