شائع 31 دسمبر 2022 03:22pm

سابق پوپ بینیڈکٹ 95 برس کی عمر میں چل بسے

مسیحی برادری کے روحانی پیشوا سابق پوپ بینیڈکٹ اپنی ویٹیکن رہائش گاہ میں 95 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

چند روز قبل ہی پریس آفس نے آگاہ کیا تھا کہ پوپ کی بڑھتی ہوئی عمرکی وجہ اسے ان کی صحت بہتر نہیں ہے۔

پوپ بینیڈکٹ نے اپنے آخری سال ویٹیکن میں قائم خانقاہ میں گزارے اور ان کے جانشین پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ وہ اکثر ان سے ملنے وہاں جاتے تھے۔

ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پوپ کا انتقال کی آج صبح ہوا تھا جبکہ ان آخری رسومات سے متعلق اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

Read Comments