Aaj Logo

شائع 31 دسمبر 2022 07:14pm

نئے سال کا آغاز کرنے والا آخری ملک کونسا ہوگا

دنیا بھر میں نئے سال 2023 کے جشن کا آغاز ہوچکا ہے، اور اسی تناظر شاندار آتش بازی بھی دیکھنے کو ملی۔

دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز کیریبئین آئی لینڈز سے ہوتا ہے جہاں نئے سال کا سورج پاکستان سے نو گھنٹے پہلے طلوع ہوتا ہے۔

لیکن دنیا میں میں سب سے آخر میں نئے سال کا استقبال کرنے والا علاقہ نیووے (برطانیہ کے زیرِ تحت) اور امریکی سمووا (امریکا کے زیرتحت) وہ آخری آباد مقامات ہیں جو سال نو کا استقبال کرتے ہیں۔

آمنے سامنے موجود ان دو جزیروں کے وقت میں 21 گھنٹے کا فرق ہے۔ یہ کیریبئین کے جنوب مغرب میں جنوبی بحرالکاہل میں واقع ہیں، جہاں سال نو کا آغاز پاکستان کے 16 گھنٹے بعد ہوتا ہے۔

قریب موجود سمووا کبھی ان ممالک میں شامل تھا جہاں نئے سال کا آغاز سب سے آخر میں ہوتا تھا مگر 2011 میں اس ملک نے اپنا ٹائم زون آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق کرلیا۔

Read Comments