Aaj Logo

شائع 01 جنوری 2023 08:39am

شمالی کوریا کا نئے سال کے آغازپر بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے نئے سال کے آغاز پر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق میزائل علی الصبح جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر کے اوپر سے داغا گیا۔

مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کو دارالحکومت پیانگ یانگ سے فائر کیا گیا۔

شمالی کوریا نے ہفتہ 31 دسمبر کو 3 بیلسٹک میزائل داغے تھے، 24 گھنٹے کے اندر یہ چوتھا میزائل تجربہ کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے میزائل تجربات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

جنوبی کوریا نے سرحدی علاقوں کی نگرانی بڑھادی اور امریکا کے ساتھ مشقیں جاری رہیں گی۔

اس حوالے سے جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریاکامیزائل تجربہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی واضح خلاف ورزی ہے،شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ سنگین اشتعال انگیزی ہے۔

دوسری جانب جاپان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل کی طرف پانی میں گرے۔

Read Comments