Aaj Logo

شائع 01 جنوری 2023 01:22pm

قصور میں جنگلی جانور نے باڑے پرحملہ کرکے 70 سے زائد بھیڑ بکریوں کو مار ڈالا

قصور کے نواحی گاؤں مان میں جنگلی جانور نے باڑے پر حملہ کرکے درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک کردیا ہے۔

جنگلی جانور نے بھیڑوں کے باڑے پر رات کی تاریکی میں حملہ کرکے غریب محنت کش ظفر کی درجنوں بھیڑ بکریوں کو چیر پھاڑ کے ہلاک اور متعدد کو شدید زخمی کردیا۔

حملے کے بعد گاوٴں میں خوف وحراس پھیل گیا جس سے متعلق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور سے جانوروں سمیت چھوٹے چھوٹے بچے بھی غیر محفوظ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تقریبا 70 بھیڑیں تھیں جن کی مالیت 60 لاکھ سے زائد تھی حکومت سے اپیل ہے ہمارے نقصان کا ازالہ کرے۔

Read Comments