امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی، مسرت جمشید چیمہ

پی ٹی آئی آج معاشی کارکردگی پر وائٹ پیپرجاری کرے گی، ترجمان پنجاب حکومت
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2023 09:53am

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی، ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکا گیا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں پی ٹی آئی آج معاشی کارکردگی پر وائٹ پیپرجاری کرے گی۔ تقریب سے عمران خان خصوصی خطاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام پر وفاقی حکومت کے معاشی مظالم کو آشکار کیا جائے گا۔

Read Comments