Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2023 09:45am

محکمہ تعلیم سندھ کے 194 گھوسٹ ملازمین کے خلاف بڑی کارروائی

صوبہ سندھ کے شہرشہداد کوٹ میں محکمہ تعلیم نے گُھوسٹ ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 194 ملازمین برطرف کردیا۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ نے 194 ملازمین کو نوکری سے برطرف نوٹیفکیشن جاری کردیے، ان کے مطابق برطرف ملازمین کا تعلق ضلع قمبر شہداد کوٹ کے مختلف اسکولوں سے ہے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ گلشیر سومرو نے کہا کہ ملازمین کو اپنے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کے جواز پر برطرف کیا گیا، جو 2018 سے غیر قانونی طور پر تنخواہیں اور مراعات حاصل کر رہے تھے۔

گلشیر سومرو کا کہنا ہے کہ برطرف ہونے والوں میں ٹیچنگ اسٹاف کے 122 مرد 64 خواتین جبکہ 8 نان ٹیچنگ اسٹاف شامل ہیں، جن میں حلیمہ، نجمہ پروین، سعیدہ بانو، غلام شبیر گاڈھی، دلدار واھوچو، خالد وگن، رخسانہ، مونا، فرزانہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطرف ملازمین کو باٸیو میٹرک سے غیر حاضری کی تصدیق کے بعد شوکاز نوٹس بھی دیے اور صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات پر کسی بھی غیر حاضرملازم کو برداشت نہیں کیا جاٸے گا۔

Read Comments